حیدرآباد۔9جنوری(اعتماد نیوز)آج تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ نے
الزام لگایا کہ ریاست کی تقسیم کو چندرا بابو نائیڈو کی سیاسی طور پر نقصان
پہونچانے کے لئے ہی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو سب سے
پہلے چندرا بابو نائیڈو نے ہی اٹھا یا ہے۔ انکے اس
ریمارک پر ٹی آر ایس اور
کانگریس کے اران اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور انکے ریمارک کو واپس لینے
کا مطالبہ کیا ۔ جس پر تلگو دیشم کے رکن اسمبلی نے اپنے الفاظ پر اٹل قرار
دیا۔ جس پر احتجاج میں شدت پیدا ہوجانے پر ڈپٹی اسپیکر ایم وکرا مارکا نے
اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا۔